13 مارچ 2015 - 07:29
مزید 170 بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کرنے کا منصوبہ

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے ایک سو ستر بحرینی شہریوں کی شہریت سلب کرنے کے لئے نئی فہرست تیار کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی تحریک عمل اسلامی نے انقلاب بحرین کے پانچویں سال میں داخل ہونے کو نہ صرف آل خلیفہ اور آل سعود کے ساتھ بلکہ ہر بڑی طاقت کا مقابلہ جاری رکھنے کے لئے قوم کے پختہ عزم کی علامت قرار دیا۔ تحریک عمل اسلامی کے ایک رہنما سید جعفر العلوی نے کہا کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے عوام کی سرکوبی کے لئے تمام حربے استعمال کرلئے ہیں اور اب چونکہ وہ عوامی جدو جہد اور عزم و ارادے کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے تو اب اس نے لوگوں کی شہریت سلب کرنے کی پالیسی اختیار کرلی ہے۔ سید جعفر العلوی نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت مزید ایک سو ستر شہریوں کی شہریت سلب کرنے کے لئے نئی فہرست تیار کر رہی ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ رواں سال کے آغاز میں، آل خلیفہ حکومت نے بہتر اور اس سے قبل نومبر دوہزار بارہ میں بتیس افراد کی شہریت سلب کرلی تھی۔ تحریک عمل اسلامی کے رہنما نے کہا کہ یہ ظالمانہ احکامات، بحرین کے سرگرم سیاسی اور سماجی کارکنوں کے خلاف جاری کئے گئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲